Your Favorite Daily Geeks

About Us

اُردو گیکس پاکستان کی ایک بہترین اردو ٹیکنالوجی بلاگنگ (Google News Approved) ویب سائٹ ہے۔  اُردو گیکس کا باقاعدہ آغاز 1جولائی 2021ء میں ہوا۔ انٹرنیٹ پر اعلیٰ اور معیاری ویب سائیٹس تلاش کرنا بہت مشکل  کام ہے۔ اور ایسی ویب سائٹ جو ہمارے کلچر، معاشرتی اقدار، اور ہماری اپنی قومی زبان اردو میں معلومات اور تفریح کا ذریعہ بنے۔ تلاش کرنا ایک انتہائی مشکل عمل ہے۔

اردو گیکس کا بنیادی مقصد اردو زبان کی ترویج اور قارئین کو معیاری کنٹینٹ فراہم کرنا ہے۔ اردو گیکس کے اہم موضوعات اسلام، روحانیت، ثقافت، قومی دفاع، ایجوکیشن، ہیلتھ، سائنس اور ٹیکنالوجی، لائف سٹائل، شاعری اور بلاگز ہیں۔ اردو گیکس خاص طور پر ٹیکنالوجی اور انٹرنیٹ آف تھِنگز پر بھی فوکس کر رہا ہے تاکہ ہمارے پاکستانی قارئین کو سمجھنے میں زیادہ آسانی ہو۔

اردو گیکس کے خالق ذوالفقار انیس ہیں وہ ایک اینٹرپرینئیر اور آئی ٹی سپیشلسٹ ہیں اور کئی دوسری ویب سائیٹس کامیابی سے چلا رہے ہیں۔

اُردو گیکس کی انتظامیہ اُردو کی خدمت اور ترویج میں دن رات مصروف ہے۔ اگر آپ اُردو گیکس پر کسی خامی کو دیکھیں تو ہمیں ضرور اطلاع دیں۔ ہم پوری کوشش کریں گے کہ اس خامی کو دور کیا جا سکے۔ا سکے علاوہ آپ کی قیمتی رائے اور تجاویز اُردو گیکس کو بہتر سے بہترین بنانے میں اہم کردار ادا کر تی ہیں۔ ہمیں اپنی آراء اور تجاویز سے ضرور آگاہ کیجئے۔