Your Favorite Daily Geeks

ورڈپریس (WordPress) سے کس طرح پیسہ کمایا جا سکتا ہے

412

قارئین جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ ہر کوئی آن لائن پیسے کمانا چاہتا ہے اور ہر کوئی اس دوڑ میں آگے نکلنے میں لگا ہے، دن رات کوشش کر رہا ہے کہ وہ جلد سے جلد پیسے کمانا شروع کر دے، ہمارے ارد گرد موجود کئی لوگ اس وقت مختلف پلیٹ فارمز پر جیسے فری لانسنگ ،فائیور، اپ ورک، یوٹیوب چینل، فیس بک اور ویب سائٹس سے بہت اچھے پیسے کما رہے ہیں تو ہم بھی کما سکتے ہیں مگر کیسے؟ یہ جاننے کیلئے آپ اس آرٹیکل کو پڑھیں جس میں ہم بتائیں گے کہ کس پلیٹ فارم سے آپ 6 طریقوں سے پیسے کما سکتے ہیں۔

ورڈ پریس (WordPress) دُنیا کا سب سےمقبول ترین سائٹ بلڈر ہے جہاں چھوٹے بلاگ سے لے کر بڑی کارپوریشن کمپنی کی ویب سائٹ بنائی جا سکتی ہیں اور یہ ایک اوپن سورس Software ہے جہاں آپ بغیرکوڈنگ کے آسانی سے ویب سائٹ بنا سکتے ہیں اور پیسے کما سکتے ہیں اس کو کنٹینٹ مینیجمنٹ سسٹم (CMS) بھی کہتے ہیں۔

اب بات کرتے ہیں اُن 6 طریقوں کی کہ کیسے ہم ورڈ پریس کو استعمال کرتے ہوئے ان سے پیسے کما سکتے ہیں:

اپنی ورڈ پریس کی سکلز بیچ کر

اس بات سے فرق نہیں پڑتا کہ آپ چاہے ایک تجربہ کار ورڈ پریس User ہیں یا اس پلیٹ فارم پر آنے والے نئے User ہیں آپ اپنی ورڈ پریس کی مہارت سے پیسے کماسکتے ہیں اور اس کیلئے آپ کو کرنا یہ ہو گا کہ، آپ اس پر ورڈ پریس تھیمز اور Plugins بلڈ اپ کر سکتے ہیں، ورڈ پریس سائٹس ڈیزائن کر سکتے ہیں، آپ ایک Instructor کے طور پر کام کر لوگوں کو سکھا سکتے ہیں کہ ورڈ پریس سائٹ کیسے بنا سکتے ہیں، نئے آنے والے Users کیلئے بلاگز اور دوسری سائٹس بنا کر دے سکتے ہیں، اسکے علاوہ آپ ورڈ پریس ٹیوٹوریلز دے سکتے ہیں کہ “کیسے آرٹیکلز اور ویڈیو آپ کی ویب سائٹ پر ہونی چاہیے۔

ورڈ پریس ویب سائٹ پر پروڈکٹس بیچ کر

آپ کی ورڈپریس سائٹ کسی بھی قسم کی پروڈکٹ (ڈیجیٹل اور جسمانی ) کو بیچنے کیلئے فرنٹ لائن سٹور کا کام بھی کر سکتی ہے، ای بک اور ڈیجیٹل امیجز سے لے کر ٹی شرٹس ، ملبوسات اور الیکٹرانکس تک کی مصنوعات آپ کی سائٹ سے سیل کی جا سکتی ہیں ای کامرس پلگ ان، جیسے WooCommerce اور Easy ڈیجیٹل ڈاؤن لوڈ کا استعمال کرتے ہوئے مارکیٹنگ کی جاسکتی ہے، جب ایک بار آپ اپنی ایک اچھی اور پروفیشنل ورڈ پریس ویب سائٹ بنا کر پروڈکٹس سیل کرنا شروع کر دیتے ہیں تو آپ اچھے پیسے کمانا شروع کر دیتے ہیں۔

فری لانس کاروبار شروع کریں

جیسے کہ آپ جانتے ہیں کہ انٹرنیٹ سے پیسے کمانے کا طریقہ سب سے زیادہ آسان ہے اور فری لانسنگ اس کی بہترین مثال ہے اور آپ نے دیکھا ہو گا کہ بہت سے Creative Entrepreneurship بھی اپنے کاروبار کو آن لائن میں تبدیل کر چکے ہیں اور ڈبل منافع کما رہے ہیں تو اسی طرح ورڈ پریس کے ذریعے بہت سے فوٹوگرفر، ڈیزائنر، کانٹینٹ رائٹر اور ویڈیو ایڈیٹر اپنی پرفیشنل پورٹ فولیو سائٹ بنا سکتے ہیں، اورورڈ پریس تھیمز اور Plugins کے tools کو استعمال کرتے ہوئے اپنی سروسز اپنے کلائنٹس کو دے سکتے ہیں ،اور ایسا کرنے سے آپ کی ورڈ پریس ویب سائٹ کا ایک اچھا Impression آپ کے کلائنٹس پر پڑے گا اور یہ آپ کے کام کے ساتھ ساتھ آپ کے rates بھی بتائی گی اور آپ کو اپنے مقام میں ایک اتھارٹی کے طور پر قائم کرے گی۔

ایفیلئیٹ مارکیٹنگ

ورڈ پریس سے پیسہ کمانے کیلئے آپ اپنا کوئی بھی سامان اور پروڈکٹ Directly اپنی ورڈ پریس سائٹ سے نہیں سیل کر سکتے ہیں ۔۔۔ لیکن آپ ایک Affiliate Marketer کے طور پر کام کر کے ایسا کر سکتے ہیں Affiliate مارکینٹنگ یہ ہے کہ آپ کسی بھی براںڈ یا کمپنی کی پروڈکٹس کی مارکیٹنگ اپنی سائٹ سے کر سکتے ہیں اور جیسے ہی کوئی کسٹمر اُس پروڈکٹ کو خریدنے کیلئے اُس لنک پر کلک کرے گا تو جس بھی برانڈ یا کمپنی کی وہ پروڈکٹ ہو گی وہ آپ کو ایک خاص کمیشن دے گے، اور آپ یوں اپنی سائٹ سے کئی ایسی کمپنیوں کے ساتھ کام کر سکتے ہیں جو Affiliate Marketing کے تحت کام کر رہی ہیں اور اچھے خاص پیسے کما رہی ہیں آپ کی سائٹ سے جتنی زیادہ پروڈکٹس سیل ہوں گی اُتنا ہی زیادہ آپ کو کمیشن ملے گا۔

ڈیجیٹل پروڈکٹس بنائیں اور بیچیں

یہ ضروری نہیں ہے کہ آپ اپنی ورڈ پریس سائٹ سے صرف Physical Products جیسے کے ٹی شرٹس، بیگز، شوز، میک اپ، یا کپڑے ہی بیچ سکتے ہیں،۔۔ بلکہ اب تو انٹرنیٹ نے ہمارے لیے بہت سی آسانیاں پیدا کر دی ہیں آپ ڈیجیٹل پروڈکٹس جیسے کہ کوئی کورس بنا کر ، eBooks اور کئی قسم کی Guideline بھی سیل کر سکتے ہیں ، اس کے علاوہ کوئی بھی نئی سکل سیکھ کر اورجتنا بھی ہمارا نالج ہے ہم اب آسانی سے لوگوں تک Convey کر سکتے ہیں ، اوراگرآپ کسی کورس سے متعلق کام کر رہے ہیں اور وہ بہت بہترین لکھا ہے اور بہت اچھی معلومات دی گئی ہیں تو ہو سکتا ہے کئی لوگ آپکا وہ کورس خرید بھی سکتے ہیں ،کورسز اور eBooks سے آپ کی Earning بہت زیادہ ہو سکتی ہے کیونکہ جتنا زیادہ لوگ آپ کے کورس یا eBooks کو خریدتیں یا ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں آپ کی Earning بڑھتی ہے , اور eBooks کا مطلب ہے کہ آپ کسی بھی اپنے ایک ٹاپک پر جس میں آپ ماہر ہیں اُس پر ایک کتاب لکھ سکتے ہیں.

اشتہارات سے پیسہ کمائیں

ورڈ پریس سے پیسہ کمانے کا سب سے عام جواب یہ ہے “Ads مطلب اشتہارات ” اور Ads سے پیسے کمانے کا سب سے آسان طریقہ ہے گوگل ایڈسینس (Google AdSense) نیٹ ورک کا استعمال کریں ،یہ اشتہاری کمپنیاں مختلف ویب سائٹس

کو ایسے گروپس کے ساتھ جوڑ دیتی ہیں جو کہ اپنی کسی بھی پروڈکٹ کا Ad چلانا چاہتے ہیں تو یہ Ad Network آپ کی ویب سائٹ کو استعمال کرتے ہوئے مختلف کمپنیوں کے Ads کو چلاتے ہیں اور ہر add کے دو مختلف طریقے ہیں جس سے آپ کو پیسے ملتے ہیں

ایک ہے Cost Per Click (CPC ) اور دوسرا ہے Cost Per Impression ( CPI) اس میں Advertiser آپ کو ایسے Pay کرتا ہے کہ Visitors نے کس وقت آپ کی ویب سائٹ پر آ کر  Ad پر کلک کیا ہے ، جبکہ Cost Per Impression میں کیا ہوتا ہے Advertiser آپ کو اس لحاظ سے Pay کرتا ہے کہ اُسکا Ad کتنی بار اپ کی ویب سائٹ پر ڈسِپلے ہوا ہے۔

5/5 - (7 votes)
You might also like