Your Favorite Daily Geeks

پچاس سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے تحفہ

395

اگر آپ 50 سال سے زیادہ عمر کے ہوگئے ہو تو یہ چند نصیحتیں ضرور یاد رکھنا اور اپنے دوستوں کو بھی بتانا:

سب سے پہلی بات
حتی المقدور کوشش کرنا کہ تیری یہ دو چیزیں تیرے قابو میں رہیں؛
1: تیرا فشار خون (بلڈ پریشر)۔
2: تیرے خون میں شکر کا تناسب

دوسری بات
ان سات چیزوں کا استعمال کم سے کم کرنا:
1: نمک
2: چینی
3: گوشت یا دیگر محفوظ کردہ غذائیں
4: سرخ گوشت
5: دودھ اور اس کی بائی پروڈکٹس
6: نشاستہ دار غذائیں
7: كاربونيٹیڈ گیسوں والے مشروبات

تیسری بات
اپنے کھانوں میں ان تین اشیاء کی کثرت کرنا
1: سبزیاں
2: پھل
3: خشک میوہ جات

چوتھی بات
ان تین چیزوں کو بھلانے کی کوشش کرنا
1: تیری عمر
2: تیرا ماضی
3: اگر تیرے ساتھ کوئی ظلم یا زیادتی ہوئی ہو تو

پانچویں بات
ان چار چیزوں کو، بھلے تیرا جتنا بھی زور لگے، اپنے پاس رکھنا:
1: اپنے محبین اور دوستوں سے تعلق
2: اپنے خاندان کا خیال
3: مثبت سوچ
4: اپنی مشکلوں کو اپنے گھر سے دور

چھٹی بات
اپنی صحت کی حفاظت کیلئے ان پانچ کا اہتمام رکھنا
1: روزے
2: ہنسی مذاق اور مسکراہٹیں
3: مسلسل سفر و سیاحت
4: جسمانی ورزش
5: اپنا وزن کم کرنے کےلئے محنت کرنا

ساتویں بات
ان چار باتوں کو کبھی نظر انداز نہ کرنا
1: پانی پینے کیلئے پیاس کا انتظار نہ کرنا
2: نیند کیلئے جماہیوں کا انتظار نہ کرنا
3: آرام کیلئے تھکاوٹ ہونے کا انتظار نہ کرنا
4: اپنے ریگولر میڈیکل ٹیسٹ کیلئے بیمار ہونے کا انتظار نہ کرنا

آٹھویں اور سب سے ضروری بات
نمبر ایک: اللہ تبارک و تعالی کے ساتھ اپنا روحانی تعلق مضبوط بنا کر رکھنا، تلاوت کا اہتمام، تہجد کی کوشش اور دعاء ومناجات کی کثرت۔

نمبر دو: ذات باری سے استغفار اور آقا حبیبنا مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود و سلام کی کثرت۔
ان باتوں کا خیال رکھنے سے صحت، مال اور سکون میں اضافہ ہوگا، اور فکر و فاقے سے تحفظ ملےگا۔ اور دونوں جہانوں کی خوشیاں ملیں گی۔

  اچھی باتیں پھیلانا صدقہ جاریہ ہیں۔ اپنے دوست احباب کو ضرور فارورڈ کریں۔ پروردگار آپ کو ہمیشہ خوشحال رکھے، اور اپنے حبیب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شفاعت نصیب فرمائے۔ آمین

You might also like